ہالینڈ: چینی ماسک غیر معیاری، 6 لاکھ ماسک واپس اکٹھے کر لئے گئے

ہالینڈ میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے چین سے برآمد کئے گئے ماسکوں میں سے 6 لاکھ  کو غیر معیاری ہونے کی وجہ سے واپس اکٹھا کرنے کا فیصلہ

1386954
ہالینڈ: چینی ماسک غیر معیاری، 6 لاکھ ماسک واپس اکٹھے کر لئے گئے

ہالینڈ میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے چین سے برآمد کئے گئے 1.3 ملین ماسکوں میں سے 6 لاکھ  کو غیر معیاری ہونے کی وجہ سے اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہالینڈ سرکاری نشریاتی ادارے NOS کی انٹرنیٹ سائٹ سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزارتِ صحت، رفاح اور اسپورٹس نے چین سے ماسک کی برآمد روکنےا ور تقسیم کئے گئے ماسک کا 6 لاکھ حصہ واپس جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اب کے بعد برآمد کئے جانے والے ماسک  کے اضافی ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متعدد ہسپتال ان ماسک کو استعمال نہیں کر رہے۔ بعض ہسپتالوں نے ماسک کے معیار سے متعلق شبہات کا اظہار کیا اورہالینڈ اطلاقی سائنسی تحقیقی آرگنائزیشن TNO سے ماسک کے بارے میں تحقیق کی درخواست کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ TNO کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ماسک ضروری حفاظتی و صحت کے معیاروں پر پورے نہیں اترتے اور سانس کے ذریعے کورونا وائرس کے حملے سے بچنے میں مفید نہیں ہیں۔

بیان میں ناقص ماسکوں کو استعمال کئے جانے یا نہ کئے جانے کے بارے میں حتمی معلومات نہیں دی گئیں تاہم کہا گیا ہے کہ بعض ہسپتالوں میں پرانے ماسکوں کو جراثیم سے پاک کر کے دوبارہ استعمال کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں