یورپ نے ترک صدر سے مطلوبہ تعاون نہیں کیا، انگیلا مرکل

ادلیب میں پیش آنے والے واقعات نے ترکی کی  صورتحال  کو   کافی زیادہ متاثر کیا ہے

1370698
یورپ نے ترک صدر سے مطلوبہ تعاون نہیں کیا، انگیلا مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل  کا کہنا ہے کہ شامی  علاقے  ادلیب  میں فائر بندی اور ترک سرحدوں پر موجود لاکھوں کی تعدا د میں شامی شہریوں  کے لیے ایک محفوظ علاقے  کے قیام کی ضرورت ہے۔

مرکل نے 11 ویں   انضمام سربراہی  اجلاس  کے بعد پریس کانفرس میں  ترکی۔ یونان سرحدوں پر موجود غیر قانونی مہاجرین اور ادلیب  کی عمومی صورتحال کے بار ے میں بعض بیانات دیے ۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ ایام میں رونما ہونے والے واقعات نے یورپی یونین اور ترکی کے مابین مہاجرین  مطابقت کے کس قدر اہم ہونے  کا مظاہرہ کیا ہے ، ترکی نے مہاجرین کی ایک کثیر تعداد کو پناہ دیتے ہوئے  اہم سطح کی خدمات ادا کی ہیں۔

مرکل  کا کہنا تھا کہ ادلیب میں پیش آنے والے واقعات نے ترکی کی  صورتحال  کو   کافی زیادہ متاثر کیا ہے۔

گزشتہ دنوں صدرِ فرانس امینول ماکرون اور   بذاتِ خود روسی صدر ولا دیمر پوتن سے مذاکرات کرنے کی یاد دہانی کرنے والی  جرمن چانسلر  کاکہنا تھا کہ  اسوقت فائر بندی اور  ترک سرحدوں پر موجود لاکھوں شامی شہریوں کے لیے ہمیں محفوظ علاقے  کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 30 لاکھ سے زائد  شامی پناہ گزین اور تقریباً  دس لاکھ  ایرانی مہاجرین  کی میزبانی  کرنے والے  ترکی کو ادلیب میں رونما ہونے والے واقعات  کے باعث کافی مشکلات کا سامنا ہے جس کو  میں سمجھتی ہوں۔

صدر ایردوان  سے ہونےو الی  بات چیت میں  شام میں موجود مہاجرین کے  لیے انسانی امداد، فائر بندی اور ترکی کے لیے  اضافی امداد کے معاملات زیر  غور آنے  کی وضاحت کرنے والی مرکل  کا کہنا تھا کہ ترک صدر کو یورپ سے مطلوبہ سطح پر تعاون نہیں ملا سکا۔



متعللقہ خبریں