کرویشیا میں صدارتی انتخابات،سابق وزیراعظم اور لوک فنکار کے درمیان مقابلے کا امکان

کروشیائی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم زوران میلانووچ کو لوک موسیقی کے مشہور فنکار میروسلاو سکورو کی طرف سے چیلنج کا سامنا ہے

1327312
کرویشیا میں صدارتی انتخابات،سابق وزیراعظم اور لوک فنکار کے درمیان مقابلے کا امکان

بلقانی  ریاست کرویشیا میں کل  ہونے والے صدارتی انتخابات میں سابق وزیر اعظم اور ایک لوک فنکار کے مابین سخت مقابلے کی توقع ہے۔

 کروشیائی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم زوران میلانووچ کو لوک موسیقی کے مشہور فنکار میروسلاو سکورو کی طرف سے چیلنج کا سامنا ہے۔

 سکورو کو قدامت پسند حلقوں کی حمایت حاصل ہے۔

یہ لوک فنکار صدارتی انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر شریک ہیں۔

  رائے دہی  کل صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہے گی اور پولنگ ختم ہونے کے دو گھنٹے بعد نتائج سامنا آنا شروع ہو جائیں گے۔

 مطلوبہ ووٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں پہلے دو امیدواروں کے درمیان دوسرے مرحلے کیرائے دہی 5 جنوری کو ہو گی۔

نیا صدر موجودہ صدر کولنڈا گرابار کِتارووچ کی جگہ اپنا منصب اگلے سال  سنبھالے گا۔



متعللقہ خبریں