اسکرپال واقع کے جواز میں روس پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد

امریکی بینک روسی حکومت کو خوراک یا پھر زرعی اجناس کی خرید کے علاوہ  کسی قسم کاکوئی قرضہ نہیں دیں گے

1247234
اسکرپال واقع کے جواز میں روس پر مزید اقتصادی پابندیاں  عائد

متحدہ امریکہ نے برطانیہ میں گزشتہ برس  جاسوس سرگئی اسکرپال کے زہر سے متاثر ہونے کے واقع کا ذمہ دار ٹہرائے گئے روس پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دستخط کردہ صدارتی قرار داد میں اسکرپال واقع کے حوالے سے روس پر نئی پابندیاں عائد کی جائینگی۔

نئی پابندیوں کے دائرہ کار میں بین الاقوامی فنانس ادارے روس  کو قرضوں، فنانس امور یا پھر اس حوالے سے تیکنیکی مدد و  تعاون فراہم نہیں کریں گے۔

امریکی بینک روسی حکومت کو خوراک یا پھر زرعی اجناس کی خرید کے علاوہ  کسی قسم کاکوئی قرضہ نہیں دیں گے۔

اسکرپال واقع

برطانیہ کی ایکسٹرنل سیکرٹ سروس ایم ۔16  کے لیے کام کرنے کا راز افشا ہونے پر  اپنے ملک میں قید کی سزا کاٹنے والے اور بعد ازاں جاسوسوں کے مبادلے  کی بدولت برطانیہ جانے والے روسی ایجنٹ سرگئی  اور ان کی دختر یولیا  4 مارچ 2018 کو سالس بری میں سوویت یونین کے دور میں دریافت کردہ نووی چوک نامی ایک کیمیائی مادے  سے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

برطانیہ نے اسکرپال کو" روس کی منظوری کے ساتھ زہر دیے جانے" کا دعوی کر رکھا ہے، علاج معالجہ کے بعد باپ بیٹی کو کس مقام پر روپوش کیے جانے کی کوئی اطلاعات نہیں۔

روس ان دعووں کو مسترد کرتا چلا آیا ہے،  تو برطانوی پولیس نے روسی ایجنٹوں رسلان بوری شووف اور الیگزنڈر پیٹرووف کے زہر دینے کے واقع میں ملوث ہونے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں