کوئی بھی اپنے ہمسایے کا چناو کرنے کا اہل نہیں ہوتا، یونانی وزیرِ خارجہ

نکوس دندیاس نے سکائی ٹیلی ویژن چینل سے انٹرویو میں خارجہ پالیسیوں سے متعلق  اپنے جائزے پیش کیے

1242975
کوئی بھی اپنے ہمسایے کا چناو کرنے کا اہل نہیں ہوتا، یونانی وزیرِ خارجہ

یونانی وزیر ِخارجہ نکوس دندیاس  کا کہنا ہے کہ ترکی کے ساتھ موجودہ "بین الاقوامی روابط"  کے دائرہ کار میں بات چیت ممکن  ہے۔

نکوس دندیاس نے سکائی ٹیلی ویژن چینل سے انٹرویو میں خارجہ پالیسیوں سے متعلق  اپنے جائزے پیش کیے۔

ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات کے  ماضی سے چلے آنے  کی یاد دہانی کراتے ہوئے دندیاس نے بتایا مسئلہ قبرص پر ہمارا مؤقف قطعی اور واضح ہے  جسے ہم نے یورپی یونین کے پلیٹ فارم پر منظر عام پر لا رکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترک۔یونان تعلقات  میں وزیرِ اعظم کیریاکوس میچو تاکس نے ترکی کے جانب دوستانہ ہاتھ بڑھایا ہے۔ یہ چیز بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے احترام کے عین مطابق ہے۔ اب ہم ترکی سے اس قدم کے جواب کے منتظر ہیں، تا ہم جیسا کہ ہمارے وزیر اعظم نے زور دیا ہے ، حاکمیت کے حقوق پر مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آپ اپنے ہمسایہ کا انتخاب نہیں کر سکتے۔ اگر ہم لگسمبرگ یا پھر بیلجیم ہوتے تو ہر چیز بالکل مختلف ہو سکتی تھی، ہم ان تمام اخراجات سے نجات پا سکتے تھے۔ دفترِ خارجہ  کافی پر سکون ادارہ ہو سکتا  تھا اور شاید وزارتِ دفاع کا وجود تک نہ ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی  ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے کافی عرصے سے  جان پہچان ہے، فی الوقت دو طرفہ ملاقات کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں۔



متعللقہ خبریں