اٹلی نے ترکی میں نصب "سامپ-ٹی" دفاعی نظام کی مدت بڑھادی

اطالوی پارلیمان  نے ترک شہر  قاہرامان مراش  میں تنصیب شدہ SAMP-T دفاعی نظام کی مدت فرائض 31 دسمبر تک بڑھا دی ہے

1230486
اٹلی نے  ترکی میں نصب "سامپ-ٹی" دفاعی نظام کی مدت بڑھادی

اطالوی پارلیمان  نے ترک شہر  قاہرامان مراش  میں تنصیب شدہ SAMP-T دفاعی نظام کی مدت فرائض    31 دسمبر تک بڑھا دی ہے ۔

  یہ قرارداد 9 جولائی کو  سینیٹ سے منظور  کروانےکے بعد صدر سرجیو ماتاریلا   کے سامنے پیش کی جائے گی ۔

 یہ دفاعی نظام نیٹو   کی درخواست پر اٹلی نے 6 جون سن 2016  کو  قاہرامان مراش کے  قریب  نصب کیا تھا ۔

 اسپین نے بھی گزشتہ ہفتے 4 سال سے ضلع ادانہ میں  نصب پیٹریوٹ میزائل نظام کی مدت   اس سال کے آخر تک بڑھا دی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں