یوکرین: 41 سالہ مزاحیہ ٹی وی اداکار ملک کا صدر بن گیا

یوکرین میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے عبوری سرکاری نتائج کے مطابق ٹیلی وژن  کے مزاحیہ اداکار ولادیمیرر زیلنسکی 73٫22  فیصد ووٹ لے کر نئے ملکی صدر منتخب ہو گئے ہیں

1188649
یوکرین:  41 سالہ مزاحیہ ٹی وی اداکار ملک کا صدر بن گیا

یوکرین میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے عبوری سرکاری نتائج کے مطابق ٹیلی وژن  کے مزاحیہ اداکار ولادیمیرر زیلنسکی 73٫22  فیصد ووٹ لے کر نئے ملکی صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

گزشتہ اتوار کو ہونے والے انتخابات کے منگل کی شام انتخابی  کمیشن کی طرف سے شائع کردہ نتائج کے  تحت اپنے دوبارہ انتخاب کے خواہش مند موجودہ صدر پیترو پوروشینکو کو صرف 24٫45 فیصد عوامی تائید حاصل ہوئی۔

41 سالہ کامیاب امیدوار زیلنسکی نے جو سیاست میں  بھی نووارد ہیں ،عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ پرانے اور بدعنوان سیاسی ڈھانچے کو بدعنوانی  سے نجات دلا کر نئے یوکرین  کی  تعمیر کریں گے۔



متعللقہ خبریں