دہشت گردی کی مالی اعانت کرنے والے ممالک کی مسودہ فہرست مسترد

یورپی یونین کمیشن نے 13 فروری کو  دہشت گردی کی مالی اعانت کرنے والے 23 ممالک پر مشتمل ایک مسودہ  فہرست کا اعلان کیا تھا

1163887
دہشت گردی کی  مالی اعانت کرنے والے ممالک کی مسودہ  فہرست مسترد

یورپی پارلیمنٹ  نے یورپی یونین کے ممالک کی جانب  سے  سعودی  کے بھی شامل ہونے والی "دہشت گردی کی مالی اعانت اور کالے دھن کو سفید بنانے کے خلاف جدوجہد میں ناکام ممالک " کی فہرست کو مسترد  کیے جانے پر رد عمل کا مظاہرہ کرنے والی ایک قرار داد کی منظوری دے دی ہے۔

یورپی پارلیمان کی جنرل کمیٹی کا اجلاس  فرانسیسی شہر سٹرازبرگ  میں منعقد ہوا۔

اس قرار داد میں  زور دیا گیا ہے کہ یورپی یونین کمیشن کی جانب سے تیار کردہ اس فہرست کو  سیاسی جواز میں مسترد نہیں کیا جانا چاہیے۔

مذکورہ فہرست میں روس کی عدم موجودگی  پر توجہ بھی مبذول کرائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کمیشن نے 13 فروری کو  دہشت گردی کی مالی اعانت کرنے والے 23 ممالک پر مشتمل ایک مسودہ  فہرست کا اعلان کیا تھا۔  جس کے بعد یورپی یونین کونسل نے اطلاع دی تھی کہ کمیشن کی جانب سے تیار کردہ اس مسودہ فہرست کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا ہے۔

اس فہرست میں افغانستان،  امریکن سامووا، بہاما جزائر، بوتسوانہ، شمالی کوریا، ایتھوپیا، گانا، گوآم ، ایران، عراق، لیبیا۔ نائجیریا، پاکستان، پاناما، پورتو ریکو، سامووا، سعودی عرب، سری لنکا، شام، ترینی ڈیڈ اینڈ ٹوباگو، تیونس، امریکی ورجینیا جزائر اور یمن شامل تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں