ڈنمارک نے ہوان گوآئیڈو کے ساتھ تعاون کا اعلان کر دیا

ڈنمارک، جمہوریت کے لئے وینزویلا کے عوام کی جدوجہد کے ساتھ مکمل تعاون کرتا ہے: اینڈریس سموئلسن

1138190
ڈنمارک نے ہوان گوآئیڈو کے ساتھ تعاون کا اعلان کر دیا

ڈنمارک کے وزیر خارجہ اینڈریس سموئلسن نے خود کو وینزویلا کا عبوری  صدر اعلان کرنے والے قومی اسمبلی کے اسپیکر ہوان گوآئیڈو کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے۔

سموئلسن نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ "کچھ دیر قبل میں نے گوآئیڈو کے ساتھ بات کی ہے اور انہیں کہا ہے کہ ڈنمارک، جمہوریت کے لئے وینزویلا کے عوام کی جدوجہد کے ساتھ مکمل تعاون کرتا ہے۔ وہ نہایت  دلیر شخص ہیں ا ور ان کے ساتھ میری بات چیت بہت اچھی رہی۔ اختیارات کا غلط استعمال کرنے والی مادورو انتظامیہ کے لئے جمہوریت  کے روڈ میپ کے تعین کے لئے یہ آخری موقع ہے"۔

ڈنمارک ، ونزویلا میں درپیش حالات  کے مقابل فرانس، جرمنی اور اسپین سمیت  یورپی ممالک کے گروپ  سے ہم آہنگ ردعمل پیش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں حزب اختلاف اور حزب اقتدار  کے حامیوں کی طرف سے 23 جنوری بروز اتوار  کونکالے گئے جلوس ملک اور علاقے  کے حوالے سے نہایت درجے اہم پیش رفتوں کا سبب بنے۔

حزب اختلاف کی اکثریت کی حامل قومی اسمبلی کے اسپیکر ہوان گوآئیڈو  نے مخالفین کے جلوس میں خود کو عبوری صدر اعلان کیا اور امریکہ سمیت آسٹریلیا، کینیڈا، کولمبیا، پیرو، ایکواڈور، پیراگوئے، برازیل، چلی، پاناما، ارجنٹائن، کوسٹا ریکا اور گوئٹے مالا جیسے ممالک نے انہیں صدر تسلیم کر لیا تھا۔

حالیہ طور پر یورپی پارلیمنٹ نے بھی گوآئیڈو کی صدارت کو تسلیم کر لیا ہے۔

تاہم ترکی، میکسیکو، روس، کیوبا، چین اور بولیویا  نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا ہے۔

ان حالات کے بعد مادورو نے امریکہ کے ساتھ سفارتی و سیاسی تعلقات  منقطع کر دئیے ہیں تاہم تجارتی تعلقات  جاری رہنے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں