بیلجئیم: مسلح حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک

لیگ شہر کے وسطی حصے میں ایک شخص نے  پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر ہلاک ہو گیا ہے

981387
بیلجئیم: مسلح حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک

بیلجئیم کے مشرقی شہر لیگ میں مسلح حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق لیگ شہر کے وسطی حصے میں ایک شخص نے  پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر ہلاک ہو گیا ہے۔

فرار ہوتے حملہ آور نے قریبی اسکول کے صفائی کے عملے سے ایک اہلکار کو یرغمال بنا لیا اور یہاں پر بھی 2 پولیس اہلکاروں کو  زخمی کر دیا ۔

بعد ازاں پولیس نے فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کر دیا ہے۔

پولیس نے علاقے کو سکیورٹی چیمبر میں لے لیا ہے۔



متعللقہ خبریں