ہسپانوی عدالت نے کارلس پگڈومونٹ اور چار سابق وزراء  کی گرفتاری کے احکامات جاری  کر دئیے

ہسپانوی عدالت نے کاتالونیا  کے  لیڈر کارلس پگڈومونٹ اور چار سابق وزراء  کے خلاف گرفتاری کے احکامات جاری  کر دئیے ۔

840980
ہسپانوی عدالت نے کارلس پگڈومونٹ اور چار سابق وزراء  کی گرفتاری کے احکامات جاری  کر دئیے

  اسپین کی عدالت عظمیٰ نے برسلز فرار ہونے والے کاتالونیا   کےسابق  لیڈر کارلس پگڈومونٹ اور چار سابق وزراء  کے خلاف پورے یورپ میں گرفتاری کے احکامات جاری  کر دئیے ہیں ۔

  اس عدالتی  فیصلے کو تمام یورپی ممالک تک پہنچا دیا گیا ہے ۔ بیلجئیم کے دارلحکومت برسلز کے اٹارنیز نے  کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے  کا جائزہ لیا گیا ہے اورعنقریب ہی پگڈومونٹ کی واپسی   کا عمل شروع ہو سکتا ہے ۔  دریں اثناء پگڈومونٹ نے ٹوئٹر   اکاؤنٹ سے آزادی کے حامیوں کو 21 دسمبر کے انتخابات میں مل جل کر حرکت کرنے کی اپیل کی ہے  جبکہ اسپین کے اتحادو یکجہتی کی حامی پارٹیوں نے پگڈومونٹ سے اپنے آپ کو جلد از جلد عدالت کے سامنے پیش  کرنے کے لیے کہا ہے ۔ دریں اثناء بلباو شہر میں حکومت اسپین کی طرف سے کاتالونیا کے انتظام کو اپنے ہاتھ میں لینے اور  سابق وزراء کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں