کاتالونیا خودمختار انتظامیہ آج اعلان آزادی کر رہی ہے

اسپین  کے مشرق  میں کاتالونیا خودمختار انتظامیہ  کے آج اعلان آزادی کرنے کی توقع کی جا رہی ہے

824006
کاتالونیا خودمختار انتظامیہ آج اعلان آزادی کر رہی ہے

اسپین  کے مشرق  میں کاتالونیا خودمختار انتظامیہ  کے آج اعلان آزادی کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

یکم اکتوبر کو کروائے جانے والے ریفرینڈم کے بعد آج کاتالونیا پارلیمنٹ   کا اجلاس منعقد ہو گا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کاتالونیا کے وزیر اعظم کارلز پگڈیمونٹ نے گذشتہ ہفتے اعلان آزادی کرنے کا بیان جاری کیا تھا ۔

تاہم حزب اختلاف پارٹیوں نے یک طرفہ اعلان آزادی پر رائے شماری کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف فرانس کے یورپی یونین کے امور  کے وزیر نتھالی لوزو نے کہا ہے کہ ہم یک طرفہ اعلان آزادی کو تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یک طرفہ اعلانِ آزادی کی صورت میں اس کا پہلا نتیجہ کاتالونیا کے یورپی یونین سے اخراج کی صورت میں نکلے گا۔



متعللقہ خبریں