مہاجر کوٹہ سسٹم کی پابندی نہ کرنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں

مہاجرین  کی رکن ممالک کے درمیان تقسیم  کے لئے جبری کوٹہ سسٹم کا اطلاق نہ کرنے والے ممالک پر آئندہ ہفتے سے پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ یورپی یونین کمیشن

747726
مہاجر کوٹہ سسٹم کی پابندی نہ کرنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں

یورپی یونین کمیشن نے کہا ہے کہ مہاجرین  کی رکن ممالک کے درمیان تقسیم  کے لئے جبری کوٹہ سسٹم کا اطلاق نہ کرنے والے ممالک پر آئندہ ہفتے سے پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

یورپی یونین کمیشن کے امورِ مہاجرت اور شہریت   کے ذمہ دار رکن دمتری آوراموپولیس نے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم ایک بھی مہاجر کو قبول نہ کرنے والے یا پھر سال کے آخر میں انہیں ریذیڈینس پرمنٹ نہ دینے والے ممالک کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دعوی دائر کرنے کے پہلو پر غور کر رہے ہیں۔

آوراموپولیس نے کہا  ہےکہ آغاز میں اس سمجھوتے پر ہم سب نے مل کر دستخط کئے ہیں۔

یورپی یونین کمیشن کی طرف سے  یہ وارننگ جمہوریہ چیک کے وزیر داخلہ میلان چووانیج  کے اس بیان کے بعد  دی گئی ہے کہ ملکی سلامتی کی وجہ سے ہم مزید مہاجرین کو قبول نہیں کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ جمہوریہ چیک کا کوٹہ 2 ہزار 691 مہاجرین ہے لیکن پراگ انتظامیہ نے یونان سے 12 مہاجرین کو قبول کرنے کے بعد پروگرام میں فعال شرکت کو روک دیا ہے۔

جمہوریہ چیک کے علاوہ پولینڈ، آسٹریا، ہنگری اور سلوواکیہ بھی مہاجر کوٹہ کی پابندی نہ کرنے والے ممالک میں شامل ہیں۔

کوٹہ میکانزم کے مطابق ہنگری کا ایک ہزار 292، پولینڈ کا 6 ہزار 82 اور آسٹریا کا ایک ہزار 953 مہاجرین کو قبول کرنا ضروری ہے لیکن ان ممالک نے ایک بھی مہاجر قبول نہیں کیا۔



متعللقہ خبریں