شام امن مذاکرات کا نیا دور جنیوا میں شروع،پیش رفت کا امکان

شام امن مذاکرات کا  نیا دور جنیوا میں  شروع ہو گیا جس پر  اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے  اسٹیفن دی مستورا نے  کہاہے کہ عدم تشدد     تنازعے کے پر امن حل  میں معاون ثابت ہوگا

733922
شام امن مذاکرات کا نیا دور جنیوا میں شروع،پیش رفت کا  امکان

شام امن مذاکرات کا  نیا دور جنیوا میں  شروع ہو گیا۔

 اقوام متحدہ   کے خصوصی نمائندے  اسٹیفن دی مستورا نے  کہاہے کہ عدم تشدد     تنازعے کے پر امن حل  میں معاون ثابت ہوگا۔

 مذاکراتی وفد کے  سربراہ  ناصر الحریری    کی زیر قیادت  مخالفین اور  بشار الجعفری   کی قیادت میں  اسد نواز وفد  براہ راست ملاقات سے کترا تے ہیں جس کےلیے  اسٹیفن دی  مستورا کو   ثالث بننا پڑتا ہے۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل کا مذاکراتی دور ناکامی  سے دو چار ہوا تھا ۔ 

شام میں سن 2011 سے جاری خانہ جنگی  کے خاتمے کےلیے کوششیں  ہو رہی ہیں جس میں اب تک  لاکھوں افراد ہلاک اور  بے گھر ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں