فرانس : پولیس کی نگاہوں کے سامنے رپورٹر پر تشدد

پولیس کی نگاہوں کے سامنے رپورٹر کو زدو کوب کیا گیا لیکن پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی بجائے طاقت کا استعمال کر کے متری کو اس علاقے سے دُور ہٹا دیا

703883
فرانس : پولیس کی نگاہوں کے سامنے رپورٹر پر تشدد
fransa'da israil protestosu.jpg

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فلسطینی زمین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاج کے لئے جمع سینکڑوں مظاہرین کے قریب اسرائیل حامی گروپ نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر  پر حملہ کر دیا۔

تقریباً  40 سوسائٹیوں   کے زیر انتظام فلسطینی عوام کے ساتھ تعاون اور اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاج کے لئے پیرس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اسی وقت ایک اسرائیل حامی گروپ نے بھی مظاہرے سے قریبی مقام پر مخالف مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کے دوران اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر ہجر  متری  تصاویر اتارنے کے لئے اسرائیلی حامیوں کے قریب گئے اور ان کے حملے کا نشانہ بن گئے۔

پولیس کی اجازت سے پریس کارڈ دکھا کر اسرائیل حامیوں کی تصاویر اتارنے کے لئے جب متری ان کے قریب گئے تو تصویر اتارنے کے دوران مظاہرین میں سے ایک نے انہیں گرانے کی کوشش کی۔

پولیس کی نگاہوں کے سامنے رپورٹر کو زدو کوب کیا گیا لیکن پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی بجائے طاقت کا استعمال کر کے متری کو اس علاقے سے دُور ہٹا دیا۔

متری کی شکایت کے باوجود پولیس نے حملہ آوروں کے بارے میں کوئی کاروائی نہیں کی۔

متری نے کہا ہے کہ جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ انہیں زبانی تحقیر کا بھی نشانہ بنایا گیا ہےا ور وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔



متعللقہ خبریں