افغانستان کانفرنس میں امریکہ نے شرکت کا دعوت نامہ مسترد کر دیا:روس

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ  زاخا روووا نے  بتایا ہے کہ  اس کانفرنس میں  شرکت کےلیے   افغانستان،بھارت،پاکستان،چین  ،ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں سمیت  امریکہ کو ہم نے دعوت نامہ  بھیجا  جسے امریکہ نے مسترد کر دیا

702431
افغانستان کانفرنس میں امریکہ نے شرکت کا دعوت نامہ مسترد کر دیا:روس

امریکہ  14 اپریل کو  ماسکو میں  ہونے والی افغانستان  کانفرنس میں  شرکت نہیں کرے گا۔

 اس حوالے سے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ  زاخا روووا نے  بتایا ہے کہ  اس کانفرنس میں  شرکت کےلیے   افغانستان،بھارت،پاکستان،چین  ،ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں سمیت  امریکہ کو ہم نے دعوت نامہ  بھیجا  جسے امریکہ نے مسترد کر دیا ۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ  افغانستان کے معاملے میں امریکہ کا کردار اہم رہا ہے  جس کی وجہ سے اس کی اس کانفرنس میں شرکت ضروری سمجھی جاتی ہے مگر     وہ جانے اور  اُن کا کام جانے ۔

 14 اپریل کی اس کانفرنس میں  12 ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے ۔



متعللقہ خبریں