سلامتی کا موضوع یورپی ممالک کی اولین ترجیح ہے: مرکل

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا  کے مشاورتی اجلاس میں شریک یورپی یونین کے رکن ملکوں کے رہنماؤں نے زور دیا کہ وقت آ گیا ہے کہ یہ یورپ اپنی ایک مشترکہ فوج بھی تشکیل دے

560195
سلامتی کا موضوع یورپی ممالک کی اولین ترجیح ہے: مرکل

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا  کے مشاورتی اجلاس میں شریک یورپی یونین کے رکن ملکوں کے رہنماؤں نے زور دیا کہ وقت آ گیا ہے کہ یہ یورپ اپنی ایک مشترکہ فوج بھی تشکیل دے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے بھی یونین کے رکن ملکوں کے مابین سلامتی کے شعبے میں زیادہ تعاون اور بہتر نتائج کی حمایت تو کی تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یورپ کو اس بارے میں بھی احتیاط سے کام لینا ہو گا کہ ایسے مشترکہ سکیورٹی منصوبوں کو عملی شکل کس حد تک اور کس طرح دی جاتی ہے۔

جرمن چانسلر  نے تنبیہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا، بریگزٹ صرف ایک واقعہ ہی نہیں ہو گا بلکہ یہ یورپی یونین کی تاریخ میں ایک بہت فیصلہ کن موڑ بھی ہو گااسی لیے ہمیں اپنے ردعمل میں بھی انتہائی احتیاط سے کام لینا ہے۔



متعللقہ خبریں