ہمیں مسلم برادری کے مضبوط ہونے سے ڈر لگتا ہے: چیک وزیراعظم

جمہوریہ چیک   کے وزیراعظم  بوسلاف سوبوتکہ نے کہا ہے کہ ہم  ایک  مسلم برادری کو  اپنے معاشرے میں پھلتا پھولتا دیکھنا نہیں  چاہتے

558125
ہمیں مسلم برادری کے مضبوط ہونے سے ڈر لگتا ہے: چیک وزیراعظم

جمہوریہ چیک   کے وزیراعظم  بوسلاف سوبوتکہ نے کہا ہے کہ ہم  ایک  مسلم برادری کو  اپنے معاشرے میں پھلتا پھولتا دیکھنا نہیں  چاہتے۔

 سوبوتکہ    نے  ایک  اخبار کو انٹرویو دیتےہوئے کہا کہ  جمہوریہ چیک،پولینڈ،ہنگری اور سلواکیہ  پر مشتمل  ویشے گراڈ ممالک  پناہ گزینوں     کی  آمد   کے مخالف ہیں اور میرا خیال ہے کہ اس بات کا فیصلہ ممالک کو ذاتی طور پر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم ایک مضبوط مسلم برادری  کا وجود   قبول کرنے  سے قاصر ہیں  ۔

واضح رہے کہ   جمہوریہ چیک کی آبادی  10٫5 ملین ہے جہاں 19 ہزار مسلم بھی بستے ہیں۔

  یہ بھی باور رہے کہ جمہوریہ  چیک نے کہا تھا کہ ہمیں مسلم نہیں بلکہ مسیحی  مہاجرین کو پناہ دینے میں کوئی مسئلہ نہیں  ہے ۔

 



متعللقہ خبریں