ترک شہریوں کو شینگن کے سفر کی بلا ویزہ اجازت نہ دینا ایک غلط امر ہے، بروک

رکی ، لبنان اور   اردن نے      مہاجرین کے معاملے  میں یورپی یونین سے کہیں زیادہ  بوجھ  اٹھا رکھا  ہے

498665
ترک شہریوں کو شینگن کے سفر کی بلا ویزہ  اجازت  نہ دینا ایک غلط امر ہے، بروک

یورپی پارلیمان کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے صدر    ایلمار بروک  نے ترکی  کے لیے ویزے  کی چھوٹ کی  حمایت  کی ہے۔

ایلمار بروک ن کا کہنا ہے کہ   ترک   شہریوں کو شینگن    علاقے میں  بلا ویزے    کے سفر کر سکنے کا معاملہ     مہاجرین  کے معاہدے    کے وقت ایجنڈے  میں نہیں آیا بلکہ یہ  ایک طویل   عرصے سے    مذاکرات کی میز پر ہونے والا ایک  معاملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس موضوع پر کولمبیا سے    معاہدہ    طے کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات   کے شہریوں کو یورپ کے سفر کے لیے ویزے کی چھوٹ حاصل ہے  ،  میں  نہیں سمجھتا کہ     ان ملکوں میں  ترکی سے  زیادہ   بہتر   جمہوری نظام  قائم ہے۔

بروک   نے  سوئس شہر  لوزان میں  جین مونٹ   انجمن کے   صدر پاٹ کوکس      کی میزبانی میں  دفتر  ِ  یورپی یونین      کے   سیکرٹری  راوف    اینگین   سوسیال  کی بھی شراکت سے منعقدہ  " ترکی اور یورپی یونین" کے زیر عنوان     14 واں  یورپی  ڈائیلاگ اجلاس سےخطاب    کرتے ہوئے کہا کہ " ترکی،یورپ کے لیے   سرد جنگ کے ایام  سے   کہیں زیادہ  اہمیت کا حامل ہے۔ "

عالمی مسائل کو خاصکر  شامی بحران کو ترکی کے بغیر حل      نہ کیے جا سکنے  پر توجہ مبذول کرانے والے  ایلمار بروک نے  کہا کہ  ترکی ، لبنان اور   اردن نے      مہاجرین کے معاملے  میں یورپی یونین سے کہیں زیادہ  بوجھ  اٹھا رکھا  ہے۔

بروک نے     یورپی یونین پر مہاجرین کے بحران کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر  پورا نہ کرنے       پر   نکتہ  چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ   ترکی کو  فراہم کی جانے والی 6 ارب یورو کی مالی  امداد کو   مہاجرین کی  تعلیم و تربیت اور  حفظان صحت  کے  امور پر خرچ کیا جائیگا۔



متعللقہ خبریں