جرمن چانسلر کا دورہ ترکی،وزیرا عظم سے اہم ملاقات کی توقع

جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک آج شامی سرحد کے قریب ترکی کے تاریخی شہر غازی آنتیپ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ مہاجرین کے ایک کیمپ کا بھی جائزہ لیں گے

476540
جرمن چانسلر کا دورہ ترکی،وزیرا عظم سے اہم ملاقات کی توقع

جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک آج شامی سرحد کے قریب ترکی کے تاریخی شہر غازی آنتیپ پہنچ رہے ہیں۔

اس دورے کے دوران یورپی رہنما ، وزیر اعظم احمد داؤد اولو سے ملاقات کرنے کے علاوہ مہاجرین کے ایک کیمپ کا بھی جائزہ لیں گے۔

یورپی یونین اور ترکی کے مابین معاہدے کو کامیاب بنانے سے جرمنی اور ترکی دونوں ہی ممالک کے مفادات بھی وابستہ ہیں۔

مرکل نے یونین کے دیگر ممالک کو اس معاہدے کا قائل کرنے کے لیے کافی کوششیں کی تھیں اور اب اُنہیں اسے کامیاب بنانے کے لیے سیاسی دباؤ کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ داؤد اولو نے پناہ گزینوں کی واپسی کے عوض ترک شہریوں کے یورپ میں بغیر ویزا سفر جیسی سہولت کا مطالبہ کیا تھاتاہم، معاہدے کی اس شق پر عمل درآمد سا سال جون سے پہلے نہیں ہو پائے گا۔

جبکہ اس معاہدے کے نتیجے میں ترکی کے ذریعے یونان جانے والے تمام غیر قانونی تارکین وطن کو واپس ترکی بھیجا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں پہلے ہی شام اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ملکوں سے آئے لاکھوں مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں