یوکرائن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ولادِ میر گروسی مین کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرلیا گیا

ولادِ میر گروسی مین کا شمار مغرب نواز حکمرانوں میں ہوتا ہے۔ 2014ء ميں مغربی ممالک کے حق میں چلنے والی تحریک کے بعد یوکرائن کے سیاسی منظر پر ہونے والی یہ سب سے بڑی تبدیلی ہے

470983
یوکرائن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ولادِ میر گروسی مین کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرلیا گیا

یوکرائن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ولادِ میر گروسی مین کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرلیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ولادِ میر گروسی مین کے حق میں 257 ووٹ پڑے جبکہ ان کو 226 کی ضرورت تھی۔

اس موقع پر اپنےخطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ اب دکھائیں گے کہ ملک کو کس طرح سے چلایا جاتا ہے۔

ولادِ میر گروسی مین کا شمار مغرب نواز حکمرانوں میں ہوتا ہے۔ 2014ء ميں مغربی ممالک کے حق میں چلنے والی تحریک کے بعد یوکرائن کے سیاسی منظر پر ہونے والی یہ سب سے بڑی تبدیلی ہے۔

ولادِ میر گروسی مین 20 جنوری 1978 میں یوکرائن کے شہر وینتیسیا میں پیدا ہوئے ۔

انہوں نے 24 سال ہی کی عمر میں وینتیسیا شہر کی بلدیہ کے رکن اور بعد میں چئیر مین کی حیثیت سے فرائض ادا کیے۔

2014ء میں انہیں نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا اور سابق وزیر اعظم آرسنی یاتسنیک کے مستعفی ہونے کے بعد ان کو وزیراعظم کی حیثیت سے منتخب کرلیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں