برسلز پولیس نے مطلوبہ افراد کی ویڈیو جاری کر دی

بیلجیئم کی پولیس نے برسلز حملوں میں ملوث مشتبہ افراد کے بعض ویڈیو مناظر جاری کیے ہیں جن میں انہیں جائے واردات سے فرار ہوتےہوئے دکھایا گیا ہے

466974
برسلز پولیس نے  مطلوبہ افراد کی ویڈیو جاری  کر دی

بیلجیئم کی پولیس نے برسلز حملوں میں ملوث مشتبہ افراد کے بعض ویڈیو مناظر جاری کیے ہیں۔

برسلز پولیس نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اُن افراد کی راہ فرار اختیار کیےجانے کے چند مناظر موجود ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کے تقریباً 1 گھنٹہ 52 منٹ بعد مشتبہ شخص نے اپنے تمام نشان مٹا دیئے اور ہمیں چکما دینے میں کامیاب ہو گیا ۔

یاد رہے کہ ان حملوں میں 32 افراد ہلاک اور 270 زخمی ہو گئے تھے جن کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی تھی ۔



متعللقہ خبریں