ہمارے کشمیری بہن بھائی پچھلے ایک سال سے نہایت مشکل حالات میں ہیں: سفیرِ پاکستان

چودہ اگست کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر سفیر پاکستان جناب سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ پاکستان کے کووڈ۔19 کے خلاف جو حکمت عملی اختیار کی ہے دیگر ممالک کو اسے مثال بنانا چاہیے۔ کشمیر کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کشمیری بہن بھائی پچھلے ایک سال سے نہایت مشکل حالات میں ہیں۔ اللہ ہمیں ان کا مقدمہ کامیابی سے لڑنے کی توفیق دے۔