ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی چوٹی تک جانے کی دوڑ

نیو یارک  کی اہم ترین علامتوں میں سے ایک 102 منزلہ  ایمپائر اسٹیٹ  بلڈنگ پر چڑھنے کی دوڑ کا 40 ویں بار اہتمام کیا گیا۔ 1576 زینوں پر مشتمل یہ دوڑ 86 ویں  منزل  پو موجود واچ  ٹیرس تک منعقد کی جاتی ہے۔  زائرین اس منزل تک تقریباً ایک منٹ میں بذریعہ لفٹ پہنچ جاتے ہیں تو زینوں سے یہ فاصلہ اوسطً دس منٹ میں پورا کیا جاتا ہے۔