اسلامی ترقیاتی بینک گروپ (İKBG) ترکیہ میں منصوبوں کے لیے 6.3 بلین ڈالرفراہم کرے گا: مہمت شمشیک

مہمت سمیک نے کہا کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری میٹنگوں کے دائرہ کار میں، ملک کی حکمت عملی، جو 2024-2026 کے عرصے میں ترکیہ میں IDB گروپ کی سرگرمیوں کو منظم کرتی ہے پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے

2133112
اسلامی ترقیاتی بینک گروپ (İKBG) ترکیہ میں منصوبوں کے لیے 6.3 بلین ڈالرفراہم کرے گا: مہمت شمشیک

وزیر خزانہ مہمت شمشیک  نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک گروپ (İKBG) ترکی میں منصوبوں کے لیے 6.3 بلین ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرے گا۔

مہمت سمیک نے کہا کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری میٹنگوں کے دائرہ کار میں، ملک کی حکمت عملی، جو 2024-2026 کے عرصے میں ترکیہ میں IDB گروپ کی سرگرمیوں کو منظم کرتی ہے پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

مہمت شمشیک نے  کہا کہ انہوں  نے IDB کے صدر محمد سلیمان الجاسر کے ساتھ حکمت عملی کے دائرہ کار میں ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں  اور کہا، "حکمت عملی کے ساتھ، IDB ہمارے ملک میں منصوبوں کے لیے 6.3 بلین ڈالر کی مالی اعانت فراہم  کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ  اقتصادی پروگرام کی بدولت اس پر عمل درآمد کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ  ترکیہ  میں غیر ملکی وسائل کا بہاؤ بڑے منظم طریقے سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  فراہم کی جانے والی مالی اعانت کا استعمال تعلیم، صحت، نقل و حمل، مالیات، زراعت، صنعت، توانائی اور انفراسٹرکچر جیسے کئی شعبوں میں کیا جائے گا۔ مہمت شمشیک  نے کہا کہ  نے کہا کہ 6.3 بلین ڈالر کی رقم میں سے 2 بلین ڈالر  فوری طور پر فراہم کیے جائیں گے جبکہ 900 ملین ڈالر  آئی ڈی بی اسلامک کارپوریشن فار انٹرنیشنل ٹریڈ فنانس (آئی ٹی ایف سی) کی طرف سے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 300 ملین ڈالر اسلامک انسٹی ٹیوشن فار دی پرائیویٹ سیکٹر (آئی سی ڈی) کی جانب سے فراہم کیے جانے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ  IDB گروپ نے اپنے قیام کے بعد سے ترکیہ کو 12.9 بلین ڈالر کی مالی اعانت فراہم کی ہے، مہمت شمشیک  نے کہا کہ ترکیہ  ان ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جو بینک سے قرضے سازگار حالات کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

مہمت شمشیک    نے کہا کہ  2021-2023 کی مدت میں IKB گروپ کی طرف سے ملک کے لیے تقریباً 800 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں