غزہ میں نسل کشی کرنے والوں کو ہر قطرے کا حساب دینا ہو گا، ایردوان

اگر اس وحشیانہ ریاست کو نہ روکا گیا تو   یہ دہشت گرد ریاست، جلد یا بدیر اناطولیہ پر اپنی نظریں جمائے گی

2139939
غزہ میں نسل کشی کرنے والوں کو ہر قطرے کا حساب دینا ہو گا، ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور غزہ میں نسل کشی میں حصہ لینے والوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا۔

صدر ایردوان نے ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی میں اک پارٹی  کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کیا۔

غزہ میں اسرائیل کی 7 ماہ سے جاری نسل کشی پر ایک بار پھر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا، "نتن یاہو اور اس نسل کشی میں ملوث لوگوں کو  بہائے گئے  خون کے ہر قطرے کا جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ یہ مت سوچیں کہ اسرائیل غزہ میں رک جائے گا۔ اگر اس وحشیانہ ریاست کو نہ روکا گیا تو   یہ دہشت گرد ریاست، جلد یا بدیر اناطولیہ پر اپنی نظریں جمائے گی۔"

ایردوان نے کہا کہ ہم،  اپنی سرزمین کی آزادی کے لیے لڑنے والی اور اناطولیہ کا دفاع کرنے والی  فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

اسرائیلی فریق کے کالے پروپیگنڈے پر ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ "حقیقت یہ ہے کہ صہیونی قاتل اور ان کے پیادوں کی  ہم پر تنقید  کوئی خوف یا شرمندگی کی بات  نہیں، بلکہ یہ ایک اعزازی تمغہ ہے  جسے ہم اپنے سینے پر فخر سجائیں  گے۔ "

 



متعللقہ خبریں