وزیر خارجہ  حقان  فیدان عراق کا دورہ مکمل کرنے کے بعد باکو پہنچ گئے

وزیر خارجہ حقان  فیدان عراق میں رابطوں کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے ہیں ۔ وزیر فیدان نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ترکیہ-آذربائیجان-جارجیا سہ فریقی وزرائے خارجہ کے 9ویں اجلاس سے خطاب کیا

2115902
وزیر خارجہ  حقان  فیدان عراق کا دورہ مکمل کرنے کے بعد باکو پہنچ گئے

وزیر خارجہ  حقان  فیدان نے کہا کہ جنوبی قفقاز میں مستقل امن و استحکام کو یقینی بنانے کا ایک تاریخی موقع سامنے آیا ہے۔

وزیر خارجہ حقان  فیدان عراق میں رابطوں کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے ہیں ۔

وزیر فیدان نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ترکیہ-آذربائیجان-جارجیا سہ فریقی وزرائے خارجہ کے 9ویں اجلاس سے خطاب کیا۔

وزیر فیدان نے اس موقع پر کہا کہ  جنوبی قفقاز میں مستقل امن و استحکام کو یقینی بنانا نہ صرف خطے بلکہ عالمی سلامتی اور روابط کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کا ایک تاریخی موقع نومبر 2020 کے بعد ابھرا ہے، جب دوسری قارا   باغ جنگ (آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان) ختم ہوئی۔

حقان  فیدان  نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ علاقائی ممالک 'جیت جیت' کے نقطہ نظر کے ساتھ Zengezur لائن جیسے علاقائی اور عالمی رابطوں کے منصوبوں کی حمایت کریں گے۔

غزہ میں فوری جنگ بندی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر خارجہ فیدان نے اسرائیلی جبر کے خاتمے کا مطالبہ کیا جس سے غزہ کے باشندوں کو رمضان کے مقدس مہینے میں بھوک اور وبائی امراض کا سامنا ہے۔

فیدان، جو اپنے باکو رابطوں کے دائرہ کار میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، توقع ہے کہ وہ 11ویں عالمی باکو فورم میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ حقان  فیدان عراق میں اپنے رابطوں کے بعد کل آذربائیجان  پہنچے تھے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد سے روانہ ہونے سے قبل وزیر فدان نے عراقی ترکمان فرنٹ کے صدر حسن طوران اور کرکوک کےرکنِ پارلیمنٹ ارشاد  صالح  سے ملاقات کی تھی۔



متعللقہ خبریں