وزیر تجارت عمر بولات کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں م لیپ فیسٹویل  میں شرکت

اپنے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں عمر بولات نے فیسٹویل  کے بارے میں معلومات  فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے شروع ہونے والا  لیپ فیسٹویل  3 دن تک جاری رہے گا

2110770
وزیر تجارت عمر بولات  کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں م لیپ فیسٹویل  میں شرکت

وزیر تجارت عمر بولات نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ لیپ فیسٹویل  کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اپنے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں عمر بولات نے فیسٹویل  کے بارے میں معلومات  فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے شروع ہونے والا  لیپ فیسٹویل  3 دن تک جاری رہے گا۔

بولات نے کہا  کہ انہوں نے لیپ  فیسٹویل میں ترک کمپنیوں کے پویلین کا دورہ کیا ہے ۔

"LEAP  فیسٹویل  جس نے 4 تا 7 مارچ کے درمیان ریاض نمائش اور کانگریس سینٹر میں 183 ممالک کے 172 ہزار سے زیادہ شرکاء کی میزبانی کی، دنیا میں سب سے زیادہ شرکت کرنے والے ٹیکنالوجی ایونٹ کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس میں ترک کمپنیاں بڑی تعداد میں شرکت کررہی ہیں۔

بولات نے  کہا  کہ یہ تقریب ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان جدت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے میں اضافے کے علاوہ کمپنیوں کے لیے عالمی میدان میں برانڈ بنانے کا ایک اچھا موقع بھی ہے۔

 



متعللقہ خبریں