انطالیہ ڈپلومیٹک فورم میں ترک صدر کی وسیع پیمانے کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

عالمی سربراہان سے ایجنڈے کے حوالے سے معاملات پر غور کیا جا رہا ہے

2109936
انطالیہ ڈپلومیٹک فورم میں ترک صدر کی وسیع پیمانے کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
viktor orban-erdogan antalya.jpg
barzani-erdogan.jpg
cibuti ismail omer gulle-erdogan.jpg
sirp milorad dodik-erdogan.jpg

صدر رجب طیب ایردوان کی تیسرے انطالیہ ڈپلومیٹک فورم کے دائرہ کار میں ملاقاتوں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری  ہے۔

صدر ایردوان نے    انطالیہ ڈپلومیسی  فورم کے دائرہ کار میں ، ان کے جبوتی ہم منصب اسماعیل عمر گویلہ ، بوسنیا اور ہرزیگووینا کے سربی علاقے کے صدر میلوراد دودیک اور ایسواتینی  کےشاہ  مسواتی سوئم  سے ملاقاتیں کیں۔

صدر ایردوان نے انطالیہ میں ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کو بھی شرف ملاقات بخشا۔

ملاقات میں ترکیہ۔ ہنگری تعلقات، فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے حملوں، یوکرین روس جنگ کی تازہ ترین صورتحال، ترکیہ۔ یورپی یونین تعلقات اور نیٹو کی توسیع کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایردوان نے کہا کہ ترکیہ اور ہنگری کے درمیان معیشت سے لے کر دفاعی صنعت تک، توانائی سے لے کر نقل و حمل تک بہت سے شعبوں میں اچھے تعلقات فروغ پاتے رہیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اسرائیل کی بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کو پاوں تلے روندھتے ہوئے  نسل کشی کی اس کوشش کو روکنا  تمام ممالک کی ذمہ داری ہے اور اسرائیل کے ہاتھوں تباہ ہونے والے معصوم فلسطینیوں کی چیخوں کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

ایردوان نے انکشاف کیا کہ ترکیہ تنازع کے تمام شعبوں میں امن کا حامی ہے اور اس کے لیے مضبوط اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

صدر ایردوان نے بوسنیا ہرزیگوینا کی صدارتی کونسل کے ارکان ڈینس بیکروچ اور زیلچکا  سیویجانوچ سے بھی ملاقات کی۔

صدر ایردوان نے عراقی کرد علاقائی حکومت کے صدر نیچروان بارزانی سے بھی ملاقات کی۔

فورم کے پہلے دن  صدر ایردوان نے ترکمانستان کے قومی رہنما قربان گلی بردی محمدوف اور ان کے بلغاریہ کے ہم منصب رومن رادیو سے ملاقات کی۔

 

 



متعللقہ خبریں