تیسرا انطالیہ ڈپلومیٹک فورم آج سے شروع

انطالیہ  جو   اس سے  قبل G20 اور نیٹو سربراہی اجلاسوں میں عالمی رہنماؤں کی میزبانی کر چکا ہے، تیسری بار ڈپلومیٹک فورم کی میزبانی کر رہا ہے

2109524
تیسرا انطالیہ ڈپلومیٹک فورم آج سے شروع

تیسرا انطالیہ ڈپلومیٹک فورم، صدر رجب طیب ایردوان کی سرپرستی میں آج انطالیہ میں شروع ہو رہا ہے۔

انطالیہ  جو   اس سے  قبل G20 اور نیٹو سربراہی اجلاسوں میں عالمی رہنماؤں کی میزبانی کر چکا ہے، تیسری بار ڈپلومیٹک فورم کی میزبانی کر رہا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان فورم کے دائرہ کار میں رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، اور وزیر خارجہ  حقان  فیدان اپنے 30 سے ​​زائد ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔

فورم کا مرکزی عنوان،'بحران کے وقت میں ڈپلومیسی کو اجاگر کرنا' میں  147 ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندے شرکت  کررہے ہیں ۔

فورم میں "غزہ" پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ مشرق وسطیٰ سے لے کر ایشیا پیسیفک تک، افریقہ سے لے کر لاطینی امریکہ تک مختلف جغرافیوں سے متعلق مسائل کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی سے لے کر دہشت گردی تک، خوراک کی حفاظت سے لے کر خلائی سفارت کاری تک بہت سے عالمی مسائل پر  بحث کی جائے گی۔

صدارتی اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام "بلٹ پروف ڈریمز غزہ چائلڈ" نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

فلسطینی بچوں کے نقطہ نظر سے، غزہ میں جنگ کا مشاہدہ کرنے والے بچوں کے احساسات اور درد کو اس مقام پر فنکارانہ انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

غزہ رابطہ گروپ کے ارکان سمیت ایک خصوصی پینل بھی منعقد کیا جائے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں