نائب صدر جودت یلماز کی برطانیہ میں مصروفیات جاری

ائب صدر جودت یلماز  نے کہا ہے کہ  انہوں نے برطانوی نائب وزیر اعظم اولیور ڈاوڈن کے ساتھ تجارتی، اقتصادی تعلقات، دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا  ہے

2108339
نائب صدر  جودت یلماز کی برطانیہ میں مصروفیات جاری

نائب صدر جودت یلماز  نے کہا ہے کہ  انہوں نے برطانوی نائب وزیر اعظم اولیور ڈاوڈن کے ساتھ تجارتی، اقتصادی تعلقات، دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا  ہے۔

نائب صدر جودت یلماز   نے اپنے دورہ  برطانیہ  کے ایک حصے کے طور پر دارالحکومت لندن میں اولیور ڈاؤڈن سے ملاقات کی ہے ۔

ملاقات کے بعد ایک بیان دیتے ہوئے، یلماز نے کہا کہ ہم نے اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کا جائزہ لیا۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہم نے Brexit (برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی) کے بعد ایک آزاد تجارتی معاہدہ (FTA) کیا ہے اور اب ہم  ان مذاکرات کو مزید آگے لے جا رہے ہیں ،یہ ایک مثبت راستہ  اور ہمیں سیاسی اور علاقائی دونوں مسائل کا جائزہ لینے کا موقع بھی  ملا ہے۔

یلماز نے تمام شعبوں میں مکالمے اور اعلیٰ سطحی تعلقات کو برقرار رکھنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس لحاظ سے برطانیہ  کے ساتھ  بہتر پوزیشن میں ہیں ۔ ہر سطح پر ہماری ملاقاتیں اور رابطے جاری ہیں جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  دفاعی صنعت سے لے کر توانائی تک کے بہت سے شعبوں میں منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ  میں اپنے رابطوں کے دائرہ کار میں سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

یلماز نے بین الاقوامی براہ راست سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور  دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ  نے ترکیہ میں 13 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہے۔ ترکیہ کی کمپنیاں  برطانیہ میں بھی سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ ہم ان کو بلند سطح پر لانا چاہتے ہیں۔ امید ہے کہ ہم 20 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کریں گے جبکہ اس سال تجارت میں پہلے ہی 19 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئے  ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ نے گزشتہ سال برطانیہ  سے 30 لاکھ سے زیادہ سیاحوں کی میزبانی کی، نائب صدر نے نشاندہی کی کہ اس سال مزید سیاحوں کی توقع ہے۔



متعللقہ خبریں