ترک وزیر خارجہ، ترکیہ کو بھی یورپی یونین کے دیگر امیدوار مملک کے مساوی مراعات ملنی چاہییں

فیدان نے یورپی یونین کے نمائندہ اعلی برائے خارجہ اموراور سیکیورٹی پالیسی جوزپ بوریل اور مولڈووا کے وزیر خارجہ میہائی پاپشوئی  سے بھی الگ الگ ملاقات کی

2103573
ترک وزیر خارجہ، ترکیہ کو بھی یورپی یونین کے  دیگر امیدوار مملک کے مساوی مراعات ملنی چاہییں

 

60ویں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے جرمنی کے شہر میونخ میں موجود وزیر خارجہ حاقان فیدان کو آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے شرف ملاقات بخشا ہے۔

وزارت خارجہ کے X سوشل میڈیا پیج   کی پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ "ہمارے وزیر حاقان فیدان کو میونخ میں صدرِ آذربائیجان الہام علی یف نے ملاقات کرنے کا موقع دیا ہے۔"

فیدان نے یورپی یونین کے نمائندہ اعلی برائے خارجہ اموراور سیکیورٹی پالیسی جوزپ بوریل اور مولڈووا کے وزیر خارجہ میہائی پاپشوئی  سے بھی الگ الگ ملاقات کی۔

سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق فیدان نے بوریل کے ساتھ ملاقات میں ترکیہ اور یورپی یونین کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور زور دیا کہ  یورپی یونین کے دیگر امیدوار ممالک اور ترکیہ کے درمیان کوئی فرق  نہیں ہونا چاہیے۔

ملاقات کے دوران جہاں غزہ کے مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا وہیں کہا گیا کہ یورپی یونین کے فریقین کا یونین کے اندر اختلاف رائے فلسطینیوں کی حمایت میں شدید رکاوٹ ہے اور ان کا اسرائیل کو بھی  کوئی فائدہ نہیں۔

اس ملاقات میں جہاں شام کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فریقوں نے کہا کہ شامی حکومت کو سیاسی عمل میں شامل ہونا چاہیے۔

سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، مولدوا کے وزیر خارجہ کے ساتھ فیدان کی ملاقات کے دوران اقتصادی تعلقات، توانائی، تعلیم اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزراء نے مستقبل کے اعلیٰ سطحی دوروں اور گاگوزیہ میں ترکیہ کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔



متعللقہ خبریں