صدر ایردوان کی ترکیہ کے پہلے خلا باز آلپر گیزرآوجی اور اہلِ خانہ سے ملاقات

صدر ایردوان نے  آلپر گیزر آوجی  اور ان کے خاندان کاخیر مقدم کیا، جنہوں نے ترکیہ کے   پہلے خلا باز کے طور پر خلائی مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیا اور دارالحکومت انقرہ واپس آئے

2101208
صدر ایردوان کی ترکیہ کے پہلے خلا باز آلپر گیزرآوجی اور اہلِ خانہ سے  ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کے پہلے خلاباز Alper Gezeravcı اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔

صدر ایردوان نے  آلپر گیزر آوجی  اور ان کے خاندان کاخیر مقدم کیا، جنہوں نے ترکیہ کے   پہلے خلا باز کے طور پر خلائی مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیا اور دارالحکومت انقرہ واپس آئے۔

گیزر آوجی  نے صدر ایردوان کو ترکیہ  کے اس پرچم کو  پیش کیا جو وہ خلاء میں اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

صدر ایردوان نے ترکیہ کے اس پرچم  کو بوسہ دیا اور ماتھے پر رکھا۔

اس موقع پر صدر ایردوان کی اہلیہ ایمنے ایردوان، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مہمت فتح  کاجراور ترکیہ کی سائنسی تحقیقی کونسل (TÜBİTAK) کے صدر حسن منڈل بھی موجود تھے۔



متعللقہ خبریں