شمالی عراق میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں 9 ترک فوجی شہید

دہشت گردوں نے آپریشن پنجہ ۔کلید  علاقے میں ایک  فوجی اڈے کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی

2088185
شمالی عراق میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں 9 ترک فوجی شہید

شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کےکارندوں کے ساتھ لڑائی میں 9 فوجی شہید ہو گئے۔

دہشت گردوں نے آپریشن پنجہ ۔کلید  علاقے میں ایک  فوجی اڈے کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔  

اس دوران ہونے  والی جھڑپ میں 9 فوجی شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

زخمی فوجیوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

اس حملے کے بعد شمالی  عراق میں میتینا، حاکورک گارا، قندیل کے علاقوں اورشمالی شام کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف رات گئے ایک فضائی آپریشن کیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران تنظیم کے زیر استعمال غاروں، بنکروں، پناہ گاہوں اور تیل کی تنصیبات پر مشتمل 29 اہداف کو تباہ کر دیا گیا ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اس دوران 15 دہشت گرد  غیر فعال بنا دیے گئے۔

وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمارے ملک اور قوم کی بقا اور سلامتی کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ عزم اور حوصلے کے ساتھ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ آخری دہشت گرد کو بے اثر نہیں کر دیا جاتا۔"



متعللقہ خبریں