صدر ایردوان کی ہنگری کی صدر سے ملاقات

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات بند کمرے میں ہوئی

2077973
صدر ایردوان کی ہنگری کی صدر سے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے ہنگری کی صدر کاتالین نوواک سے ملاقات کی۔

صدر ایردوان، جو ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر باضابطہ رابطوں کے لیے بداپست گئے تھے، نے اپنے ہنگری کے ہم منصب نوواک سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات بند کمرے میں ہوئی۔

ملاقات کے بعد، ایردوان کارمیلیتا خانقاہ  تشریف لے  گئے، جہاں ترکیہ-ہنگری کی اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کا چھٹا اجلاس منعقد ہوگا۔

ایردوان کا ہنگری کا دورہ پہلی جنگ عظیم کے بعد منقطع ہونے والے سفارتی تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ دوستی کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر  سر انجام پا رہا ہے۔

دورے کے دوران دوطرفہ سیاسی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کا جائزہ متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں