صدر ایردوان کی قطر میں مصروفیات

سرکاری خیر مقدمی تقریب کے بعد صدر ایردوان اور قطر کے امیر الثانی نے ایک نجی ملاقات کی جس میں اسرائیل کے غزہ قتل عام کی تازہ ترین صورتحال، جنگ بندی اور مستقل امن کی کوششوں اور غزہ کے لیے انسانی امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا

2072652
صدر ایردوان کی قطر میں مصروفیات

صدر رجب طیب ایردوان ترکیہ-قطر ہائی اسٹریٹجک کمیٹی کے 9ویں اجلاس میں شرکت کے لیے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی کی دعوت پر کل سے  اس ملک کے دارالحکومت دوحہ میں ہیں موجود ہیں ۔

سرکاری خیر مقدمی تقریب کے بعد صدر ایردوان اور قطر کے امیر الثانی نے ایک نجی ملاقات کی جس میں اسرائیل کے غزہ قتل عام کی تازہ ترین صورتحال، جنگ بندی اور مستقل امن کی کوششوں اور غزہ کے لیے انسانی امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ اسرائیل کو جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے اور اس کے لیے بین الاقوامی حمایت کے ساتھ ساتھ قانونی کوششوں کو بڑھانا بھی ضروری ہے۔

اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے 9ویں ترکیہ-قطر ہائی اسٹریٹجک کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اعلامیہ اور 12 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

ایردوان نے بعد میں الثانی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے سرکاری عشائیے میں شرکت کی۔

آج، صدر ایردوان خلیج تعاون کونسل کے 44ویں سربراہی اجلاس جس کا  موجودہ ٹرم چئیرمین  قطر ہے  شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں