اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد سے، انسانیت کے لیے قیمتی ہر چیز کو پامال کیا ہے: صدر ایردوان

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  اس   سال تیسری بار ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے زیر اہتمام بین الاقوامی اسٹریٹجک کمیونیکیشن سمٹ کو بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں کیا ہے

2068496
اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد سے، انسانیت کے لیے قیمتی ہر چیز کو پامال کیا ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ غزہ میں، 7 اکتوبر کے بعد سے، انسانیت کے لیے قیمتی ہر چیز کو پامال کیا جا رہا ہے، اور وہاں بہت بڑا ظلم اور قتل عام  جاری ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  اس   سال تیسری بار ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے زیر اہتمام بین الاقوامی اسٹریٹجک کمیونیکیشن سمٹ کو بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں کیا ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں شرکاء کی میزبانی پر خوشی کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ  اس سال سربراہی اجلاس ایک دردناک دور میں منعقد ہوا جہاں ناقابل بیان درد کا سامنا کرنا پڑا، ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں بہت بڑا ظلم اور قتل عام ہوا ہے، جس میں انسانیت کی ہر قدر کو پامال کیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جو کہ عالمی امن و استحکام کو یقینی بنانے کی ذمہ دار ہے، اس عمل میں مکمل طور پر غیر فعال ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد جس میں 40 ممالک  غیر جانبدار  رہے  اور 121 ممالک نے قرار دادا کے حق میں ووٹ دیا بڑا معنی خیز اور قیمتی  تھا جس سے  انسانیت کے مشترکہ ضمیر کی عکاسی  ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایک اور صورت حال جو انہیں غزہ کے بحران میں بچوں کی ہلاکتوں سے زیادہ غمگین کرتی ہے وہ بین الاقوامی میڈیا اداروں کا  جانبدارانہ رویہ ہے۔انہوں نے اس دوران سچائی کا دفاع کرنے والے تمام صحافیوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش  کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈس انفارمیشن کے خلاف جدو جہد کرنے والے ادارے  کے ذریعے، ہم نے 100 سے زائد جھوٹی خبروں کو بے نقاب کیا اور سچائی کو ظاہر کیا۔ ہمارے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز، ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) اور انادولو ایجنسی نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں ۔ ترکیہ کے پریس ممبران جنہوں نے میدان میں صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ اطلاع دی بہادری  کی عکاسی کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں