ترکیہ: 12 اضلاع میں جرّی جوان انسدادِ دہشت گردی آپریشن، PKK کی 42 پناہ گاہیں تباہ

دہشت گرد تنظیم PKK کی سرمائی پناہ گاہوں کے خلاف "جرّی جوان" انسدادِ دہشت گردی آپریشن کر کے 12 اضلاع میں 42 غاروں ، پناہ گاہوں اور ڈپووں کو تباہ کر دیا گیا ہے: وزیر داخلہ علی یرلی قایا

2063418
ترکیہ: 12 اضلاع میں جرّی جوان انسدادِ دہشت گردی آپریشن، PKK کی 42 پناہ گاہیں تباہ

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف 12 اضلاع میں کئے گئے "جرّی جوان" انسدادِ دہشت گردی آپریشنوں میں 42 غاروں، پناہ گاہوں اور ڈپووں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

یرلی قایا نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم دہشت گردوں کی کچھاروں کو ایک ایک کر کے تباہ کر رہے ہیں۔ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکے دہشت گردوں کی سرمائی پناہ گاہوں کے خلاف "جرّی جوان" انسدادِ دہشت گردی آپریشن کر کے 12 اضلاع میں 42 غاروں ، پناہ گاہوں اور ڈپووں کو تباہ کر دیا گیا ہے"۔

وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے کہا ہے کہ "دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک عزمِ مصّمم کے ساتھ جاری رہے گی"۔



متعللقہ خبریں