ٹی آر ٹی کے ڈاریکٹر جنرل ایشیا براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے صدر منتخب

ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کے ڈاریکٹر جنرل  مہمت زاہد سوباجی  کو ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین (ABU) کا صدر منتخب کر لیا گیا

2059025
ٹی آر ٹی کے ڈاریکٹر جنرل ایشیا براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے صدر منتخب
ABU.3.jpg
ABU.1.jpg

ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کے ڈاریکٹر جنرل  مہمت زاہد سوباجی  کو ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین (ABU) کا صدر منتخب کر لیا گیا۔

ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین کی 60ویں جنرل اسمبلی  کانفرنس سیول میں منعقد ہوئی جو کہ 65 ممالک کے 246 ممبران کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی براڈکاسٹ یونین ہے اور تقریباً 3.5 بلین ناظرین تک پہنچتی ہے اور جس  کی میزبانی جنوبی کوریائی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے 31 اکتوبر  تا یکم نومبر کے درمیان کی تھی- ۔

اجلاس میں TRT کے  ڈاریکٹر جنرل مہمت زاہد سوباجی کو 3 سال کے لیے ABU کا صدر منتخب کیا گیا۔

زاہد سوباجی نے دنیا کی سب سے بڑی براڈکاسٹنگ یونین ABU کے صدر کے طور پر منتخب ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔

سوباجی نے کہا کہ وہ ABU کی صدارت ترکیہ کے عروج کی عکاسی سمجھتے ہیں، یہ بات ہمارے لیے بھی خوش آئند تھی کہ ABU کی  صدارت جمہوریہ  ترکیہ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی، چاہے حالات کچھ بھی ہوں، چاہے اس کے مواقع کتنے ہی محدود کیوں نہ ہوں ،چاہے کچھ بھی ہو، ترکیہ  نے اپنی جدوجہد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور ہمیشہ اپنے مقاصد حاصل کیے، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ اب ہم مواقع اور امکانات کو متحرک کرکے اس عمل کو مزید مضبوطی سے آگے بڑھا سکتے ہیں،ہم   اپنی ذمے داری کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے جو کہ   دنیا کی سب سے بڑی براڈکاسٹنگ یونین کی طرف سے ہمیں   دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں