پاکستان اورترکیہ کامختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق

یہ اتفاق رائے اطلاعات  ونشریات کے وزیر مرتضیٰ سولنگی اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی  کے درمیان اسلام آباد میں ایک ملاقات میں ہوا

2046943
پاکستان اورترکیہ کامختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق

پاکستان اور ترکیہ نے معیشت، تجارت،ثقافت اور عوام کی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

 یہ اتفاق رائے اطلاعات  ونشریات کے وزیر مرتضیٰ سولنگی اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی  کے درمیان اسلام آباد میں ایک ملاقات میں ہوا۔

اپنےتاثرات میں مرتضی ٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے اور دونوں ملکوں نے مشکل اوقات میں ایک  دوسرے کی مدد کی ہے۔

وزیر اطلاعات نے ترکیہ میں حالیہ بم دھماکے کی سخت مذمت کی۔

 فریقین نے ذرائع ابلاغ ،ڈرامہ اور فلم کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر زوردیا۔

 مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کو مل کر اپنی ثقافت کو فروغ دینا چاہئے، اس تناظر میں پاک چائنا سنٹر میں مشترکہ فلمیں دکھائی جاسکتی ہیں۔

 اپنے تاثرات میں ترکیہ کے سفیر نے کہا کہ ہم پاکستان میں ترکیہ کی فلمیں لانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اپنی 100 ویں سالگرہ منارہا ہے اور ہم ان تقریبات کو پاکستان کے ساتھ یادگاربنانا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں