شمالی عراق میں ترک مسلح افواج کا آپریشن جاری

وزارت قومی دفاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دہشت گرد اس انجام سے بچ نہیں سکتے جس کا ان کا انتظار تھا اور کہا کہ  یہ لڑائی اس وقت تک جاری رہے گی  جب تک ایک بھی دہشت گرد زندہ ہے

2044825
شمالی عراق میں  ترک مسلح افواج کا آپریشن جاری

وزارت قومی دفاع نے شمالی عراق میں میتینا، حقورق، قندیل اور گارا کے علاقوں میں دہشت گردوں کے اہداف کے خلاف فضائی آپریشن کرتے ہوئے نہاد ذمہ دار دہشت گردوں سمیت    20 اہداف کو تباہ کر دیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دہشت گرد اس انجام سے بچ نہیں سکتے جس کا ان کا انتظار تھا اور کہا کہ  یہ لڑائی اس وقت تک جاری رہے گی  جب تک ایک بھی دہشت گرد زندہ ہے۔

بیان میں عراق کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عراق کے شمال سے PKK/KCK اور دیگر دہشت گرد عناصر کو غیر فعال  کر کے ہمارے لوگوں اور سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کو ختم کرنے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 سے پیدا ہونے والے ہمارے اپنے دفاع کے حقوق کے مطابق، سرحدی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے" ، عراق کے شمال میں  یکم اکتوبر   کو  میٹینا، حقورق ،  قندیل اور گارا کے علاقوں میں دہشت گردوں کے اہداف کے خلاف فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں ۔

ڈرونز کے ذریعے کیے جانے والے آپریشنز میں  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے  نام نہاد ذمہ دار دہشت گرد وں سمیت ان کے زیر استعمال غاروں، بنکروں، پناہ گاہوں اور گوداموں پر مشتمل کل 20 اہداف کو تباہ کر دیا گیاہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس آپریشن کے دوران بے گناہ شہریوں، دوست عناصر، تاریخی اور ثقافتی اثاثوں اور ماحولیات کو نقصان سے بچانے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ۔

گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے سامنے حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں سے ایک علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کا رکن تھا۔



متعللقہ خبریں