آخری دموں پر آئی دہشت گرد تنظیموں کی حوصلہ افزائی کا بدل بھاری ہو گا: ایردوان

ہماری سکیورٹی یونٹوں کی بروقت مداخلت نے دونوں حملہ آوروں کو غیر فعال کر دیا  ہے۔ یہ حرکتیں دم توڑی دہشت گرد تنظیم کی آخری ہچکیاں ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

2044663
آخری دموں پر آئی دہشت گرد تنظیموں کی حوصلہ افزائی کا بدل بھاری ہو گا: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "انسدادِ دہشت گردی آپریشنوں کی وجہ سے آخری دموں پر آئی ہوئی دہشت گرد تنظیموں کی سیاسی مفادات کی بنا پر حوصلہ افزائی کرنے کا بدل بھاری ہو گا"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ترکیہ قومی اسمبلی کی 28 ویں ٹرم اور دوسرے آئینی سال کے افتتاحی اجلاس میں جنرل کمیٹی سے خطاب  کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 15 جولائی 2016 کو فیتو دہشت گرد تنظیم کے سامنے سینہ سپر ہونے والی قوم کی جدوجہد ِ جمہوریت سول آئین کے ساتھ سرفراز ہونے کا حق رکھتی ہے۔ آئیے اس حسرت کو ختم کرنے میں عجلت کریں"۔

صدر ایردوان نے آج صبح انقرہ میں دہشت گردانہ حملے کے بارے میں کہا ہے کہ "ہماری سکیورٹی یونٹوں کی بروقت مداخلت نے دونوں حملہ آوروں کو غیر فعال کر دیا  ہے۔ یہ حرکتیں دم توڑی دہشت گرد تنظیم کی آخری ہچکیاں ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ " دہشت گردوں کا مقصد ہمارے شہری امن و امان اور سلامتی کو نشانہ بنانا تھا لیکن وہ نہ تو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہوئے ہیں اور نہ ہی کبھی ہو سکیں گے۔ ہمارے انسدادِ دہشت گردی آپریشنوں کی وجہ سے  آخری سانسیں لیتی دہشت گردتنظیموں کی محض سیاسی مفادات کی بنا پر پیٹھ تھپتھپانے کا بدل بھاری ہو گا"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ جس طرح اس ملک میں فیتو دہشت گرد تنظیم دوبارہ کبھی سر  نہیں اٹھا سکے گی اسی طرح اس سے مشابہہ تنظیمیں بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔

یورپی یونین ممالک کا ترکیہ کے ساتھ جانبدارنہ روّیہ بھی صدر رجب طیب ایردوان کے ایجنڈے پر تھا۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "یورپی یونین ممالک ویزہ پابندی سمیت ترکیہ کے ساتھ روا رکھی گئی تمام حق تلفیوں سے پیچھے ہٹ کر اپنی غلطیوں کی تصحیح کر سکتے ہیں بصورت دیگر انہیں ترکیہ سے توقعات رکھنے کا کوئی حق نہیں ہو گا"۔



متعللقہ خبریں