نیٹو کی جانب سے ترکیہ کی پہلی خاتون ایڈمرل گیوکچین  فرات کو مبارکباد کا پیغام

نیٹو نے اتحادی بحری افواج کی کمانڈکے تحے برطانیہ  کی  نارتھ ووڈ بیس پر  فرات کی  ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد پیش کی ہے

2026246
نیٹو کی جانب سے  ترکیہ کی پہلی خاتون ایڈمرل گیوکچین  فرات  کو مبارکباد کا پیغام

نیٹو نے ترکیہ کی پہلی خاتون ایڈمرل گیوکچین  فرات  کے لیے مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔

نیٹو نے اتحادی بحری افواج کی کمانڈکے تحے برطانیہ  کی  نارتھ ووڈ بیس پر  فرات کی  ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

بیان میں نیٹو میں ریئر ایڈمرل فرات کے مشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  فرات  ترکیہ  کی مسلح افواج میں ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون ہیں۔

بیان میں فرات کے ایک اہم مشن پر ہونے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فرات  کے فرائض نیٹو اتحاد کے وسیع بحری آپریشنز اور مشقوں کی کامیابی کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فرات کو سپریم ملٹری کونسل کے فیصلوں کے تحت ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور وہ ترکی کی پہلی خاتون ایڈمرل بن گئی ہیں ۔

ریئر ایڈمرل فرات، برطانیہ  میں نیٹو الائیڈ نیول کمانڈ MARCOM میں آپریشنز کی  ڈپٹی کمانڈر ہیں۔



متعللقہ خبریں