انطالیہ ہوائی اڈے پر مسافروں اور طیاروں کی آمدو رفت کا نیا ریکارڈ

انطالیہ کے گورنر ایرسن یازجی  نے ہفتے کے روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہوائی اڈے پر طیاروں اور مسافروں کی تعداد شیئر کی ہے

2020996
انطالیہ ہوائی اڈے پر مسافروں اور طیاروں کی آمدو رفت  کا نیا ریکارڈ

ہوائی جہازوں اور  مسافروں کی آمدورفت دونوں کے لحاظ سے انطالیہ ہوائی اڈے پر ہمہ وقتی ریکارڈ ٹوٹ گئے  ہیں۔

انطالیہ میں سیاحتی سرگرمیاںاپنے زوروں پر ہے  اور  ہوائی ٹریفک میں مسلس اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

انطالیہ کے گورنر ایرسن یازجی  نے ہفتے کے روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہوائی اڈے پر طیاروں اور مسافروں کی تعداد شیئر کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس ہفتے ہوائی اڈے پر دو ریکارڈ ٹوٹ گئے، یازجی  نے بتایا کہ 1190 طیارے، 127 ڈومیسٹک لائن پر اور 1063 بین الاقوامی لائن پر، اترے اور ٹیک آف کیا۔

انہوں نے کہا کہاس ہفتے   یومیہ مسافروں کی سب سے زیادہ تعداد تک پہنچ گئی، یازجی نے کہا کہ ڈومیسٹک لائن پر  20 ہزار 795 اور انٹرنیشنل لائن  پر ایک لاکھ 94 ہزار   124  کل 2 لاکھ  14 ہزار 919  مسافروں کو خدمات فراہم کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں