صدر ایردوان کی یوکرینی صدر زیلنسکی سے بلمشافہ ملاقات

"منصفانہ قیام امن میں مات کسی کو بھی ہوتی۔ فریقین کے درمیان مفاہمتی  تضادات کے باوجود قیام امن کی کوششوں کو فوری واپسی  ہماری دیرینہ خواہش ہے۔ "

2008630
صدر ایردوان کی یوکرینی صدر زیلنسکی سے بلمشافہ ملاقات
erdogan-zelenskiy1.jpg
zelenskiy-erdogan.jpg
erdogan.jpg

صدر  رجب طیب ایردوان نے بحیرہ اسود اناج  معاہدہ  میں دوبارہ سے توسیع  کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔

صدر ایردوان کی دعوت پر کل استنبول تشریف لانے والے یوکرینی صدر ولا یمر زیلنسکی  سے ترک صدر نے بلمشافہ ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سمیت روس۔یوکرین جنگ  کی تازہ پیش رفت اور 17 جولائی کے بعد مدت پوری ہونے والے بحیرہ اسود اناج راہداری معاہدے جیسے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر غور کیا گیا۔

سربراہان کی بلمشافہ ملاقات کے  ساتھ ساتھ بین الاوفود مذاکرات بھی سر انجام پائے۔

مذاکرات کے بعد ترکیہ اور یوکرین کے مابین  سٹریٹیجک انڈسڑی  میدان میں  دو طرفہ تعاون اور  ڈراونز سمیت  گاڑیوں کے پرزہ جات، انجن  تیار کرنے میں تحقیقات،اس کی  پیداوار اور  دیکھ بھال کے شعبہ جات میں مشترکہ منصوبوں  میں حمایت و تعاون کے زیر مقصد معاہدہ طے پایا۔

اجلاس کے اختتام پر منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں جناب  ایردوان نے کہا کہ ترکیہ نے، تنازع کا خطرہ پیدا ہونا شروع ہونے سے ہی  روس اور یوکرین جنگ کا سد باب کرنے  کے لیے ہر ممکنہ کوششیں صرف  کی ہیں۔

انہوں نے بتایا  کہ ترکیہ وہ ملک ہے جس نے بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر مذاکرات کے ذریعے جنگ کے خاتمے کے لیے سب سے زیادہ کوششیں صرف کی ہیں۔

انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں اقوام متحدہ کے ساتھ ثالثی کے اقدامات کے نتیجے میں ہم نے  بحیرہ اسود کے اناج اقدام کو استنبول میں دستخط کرتے ہوئے  نافذالعمل  کیا تھا۔

 "میں امید کرتا ہوں کہ ایک سال میں تقریباً 33 ملین ٹن اناج ضرورت مندوں تک پہنچانے والے معاہدے کہ جس کی مدت  17 جولائی کو پوری ہو رہی ہے میں یک بار پھر توسیع کی جائے گی۔ مجھے  یقین ہے کہ تمام متعلقہ فریق اس مقصد کے لیے عالمی ذمہ داری کے احساس کے ساتھ کام کریں گے۔"

"بلا شبہ یوکرین کو نیٹو کی رکنیت کا   حق حاصل ہے"کہنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ "منصفانہ قیام امن میں مات کسی کو بھی ہوتی۔ فریقین کے درمیان مفاہمتی  تضادات کے باوجود قیام امن کی کوششوں کو فوری واپسی  ہماری دیرینہ خواہش ہے۔ "

یوکرین کے دوبارہ  اپنے پاوں پر کھڑا ہونے  کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے  کا ذکر کرنے والے  ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مذاکرات کی بنیاد پر جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

 



متعللقہ خبریں