وانی قوئے مسجد کو دوبارہ کھولنے کی تقریب مییں صدر ایردوان کی شرکت

استنبول میں مسجد کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ 358 سالہ قدیم وانی قوئے  مسجد، جو ڈھائی سال قبل لگنے والی آگ کی وجہ سے  جل گئی  تھی  کو اس کی اصلی حالت کا خیال ر کھتے ہوئے اس کی  تزئین و آرائش کی گئی  ہے

2000749
وانی قوئے مسجد کو دوبارہ کھولنے کی تقریب مییں صدر ایردوان کی شرکت
erdogan vanikoy camii1.jpg
erdogan vanikoy camii.jpg

وانی قوئے کے نام سے مشہور وانی محمد آفندی مسجد، جسے وانی محمد آفندی نے 1665 میں تعمیر کیا تھا کو  منعقد ہونے والی تقریب میں   صدر رجب طیب ایردوان کی  جانب سے اسے دوبارہ عبادت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

استنبول میں مسجد کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ 358 سالہ قدیم وانی قوئے  مسجد، جو ڈھائی سال قبل لگنے والی آگ کی وجہ سے  جل گئی  تھی  کو اس کی اصلی حالت کا خیال ر کھتے ہوئے اس کی  تزئین و آرائش کی گئی  ہے۔

صدر ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ  مسجد میں واقع قصر ہنکار  کی گراؤنڈ فلور کو شہریوں کے لیے لائبریری کے طور پر تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسجد کی  مرمت اور تزین و زیبائش کے بعد  دوبارہ سے عبادت کے لیے کھول دیا گیا ہے  اور مسجد میں مرمت اور تزینو زیبائش میں  تعاون کرنے والے تمام افراد کا مشکور ہوں۔



متعللقہ خبریں