ترکیہ کے کپاڈوکیہ کے بالون سربیہ میں اڑتے ہوئے

سربیا کے شمال میں واقع اندجیجا میں کپاڈوکیہ   سے لے جانے والے بالون  کے ذریعے ٹورز کا اہتمام کیا جانے لگا ہے

1994586
ترکیہ کے کپاڈوکیہ کے بالون سربیہ میں  اڑتے ہوئے

ترکیہ کے پسندیدہ سیاحتی خطوں میں سے ایک کپاڈوکیہ کے کی وجہ شہرت اس کے  بالون ، سربیا کے آسمانوں میں بھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

سربیا کے شمال میں واقع اندجیجا میں کپاڈوکیہ   سے لے جانے والے بالون  کے ذریعے ٹورز کا اہتمام کیا جانے لگا ہے۔

بلغراد میں ترکیہ کے سفیر حامی  آق سوئے نے کہا ہے کہ کپاڈوکیہ  کے بالون سربیا کے آسمانوں پر اڑ رہے ہیں ۔ بلغراد سے 1 گھنٹے کی دوری پر واقع اندجیجا علاقہ، ملک کا نیا سیاحتی مقام بن جائے گا۔ کپاڈوکیہ کے ہمارے پائلٹ غبارے اڑارہے ہیں ، اور ہمارے ملک کا سربیا کے ساتھ سیاحت کے میدان میں تعاون  اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔

آق سوئے  نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری میں معاون ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ  بلغراد سے 1 گھنٹہ کی دوری پر واقع اندجیجا سے پروازیں  دورانِ ہفتہ  19:00 بجے اور اواخر ہفتہ اس سے پہلے ہوا کریں گی۔



متعللقہ خبریں