ترکیہ کے شہد  کی برآمدات سے 4 ماہ میں 13.5 ملین ڈالر  کی آمدنی

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز یونین بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین احمد حمدی گردووان  نے کہا کہ جنوری سے اپریل کے عرصے میں ترکیہ سے شہد 40 ممالک اور  خود مختار ریاستوں  کو فروخت کیا گیا

1990840
ترکیہ کے شہد  کی برآمدات سے 4 ماہ میں 13.5 ملین ڈالر  کی آمدنی

ترکیہ کے شہد  کی برآمدات سے 4 ماہ میں 13.5 ملین ڈالر  کی آمدنی حاصل کی گئی ہے ۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز یونین بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین احمد حمدی گردووان  نے کہا کہ جنوری سے اپریل کے عرصے میں ترکیہ سے شہد 40 ممالک اور  خود مختار ریاستوں  کو فروخت کیا گیا۔

گردوان نے کہا ہے کہ  مذکورہ مدت میں 4 ہزار 142 ٹن شہد کی برآمد سے 13 ملین 468 ہزار 114 ڈالر  کی آمدینی حاصل کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ برآمد کرنے والے 3 ممالک امریکا، جرمنی اور اسرائیل تھے۔ امریکا کو 5 لاکھ 256 ہزار 178 ڈالر، جرمنی کو 2 لاکھ 110 ہزار 292 ڈالر اور اسرائیل کو 1 لاکھ 80 ہزار 82 ڈالر کا شہد برآمد کیا گیا۔

شہد کی برآمدات میں ممالک کے تنوع کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، گردوان  نے کہا کہ شہد سعودی عرب، آئرلینڈ، کروشیا، رومانیہ، وینزویلا، عوامی جمہوریہ چین اور کیمرون کو فروخت کیا گیا۔



متعللقہ خبریں