صدر ایردوان کا 19 مئی تہوار پر خصوصیمبارکباد کا پیغام

انہوں نے قومی جدوجہد کے کمانڈر انچیف اور جمہوریہ کے بانی، غازی مصطفی کمال اتاترک کی سامسن میں آمد کی 104 ویں سالگرہ کی خوشی اور جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔  ایردوان نے 19 مئی کو اتاترک کی یادگاری تقریب کو مبارکباد دی

1988389
صدر ایردوان کا 19 مئی تہوار پر خصوصیمبارکباد کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے 19 مئی کو اتاترک کی یاد، نوجوانوں اور کھیلوں کے دن کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے قومی جدوجہد کے کمانڈر انچیف اور جمہوریہ کے بانی، غازی مصطفی کمال اتاترک کی سامسن میں آمد کی 104 ویں سالگرہ کی خوشی اور جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔  ایردوان نے 19 مئی کو اتاترک کی یادگاری تقریب کو مبارکباد دی۔

19 مئی 1919 کی تاریخ کو بیان کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ  غازی مصطفی کمال اتاترک نےاس دن کو  ترک نوجوانوں کو تحفے میں دیا  ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ان کے آباو  اجداد کے جذبہ مزاحمت کے احیاء کی وجہ سے  ناممکنات کو ممکن بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 19 مئی وہ دن ہے جب ترک قوم نے سامراجی طاقتوں کے ظلم کے سامنے نہیں جھکیں گے کہتے ہوئے ایک عظیم بہادری کی داستان تحریر کی جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ان کا بنیادی فریضہ ہے کہ وہ اپنی آزادی اور مستقبل کے لیے آباؤ اجداد کی بہادری کو اگلی نسلوں تک سب سے زیادہ واضح انداز میں پہنچا یں۔

انہوں نے کہا کہ اس تفہیم کے ساتھ، ہم ان مبارک آثار کی حفاظت کرتے ہیں جو ہمیں ایک صدی پہلے کے جذبے کے ساتھ اپنے آباؤ اجداد سے ملے تھے، اور ہم ترک صدی کی تعمیر کر رہے ہیں، جو ہمارے ملک کے مستقبل کی علامت ہے۔ ہم اپنے نوجوانوں کو تمام شعبوں میں مدد فراہم کررہے ہیں اور  انہیں ہر طرح کے مواقع فراہم کررہے ہیں  تاکہ ہمارے جدوجہد کے عزم اور ایک عظیم اور مضبوط ترکی کو زندہ رکھنے کے ہمارے جوش کو برقرار رکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی جمہوریت اور ترقی کی کامیابیوں کو ڈیزائن اور لاگو کرتے وقت اپنے نوجوانوں پر سب سے زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے جو ہمارے پیش کردہ مواقع کا بہترین استعمال کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  جیسے جیسے  ہمارا ملک ترقی کرے گا، ہم اپنے نوجوانوں کو مزید تعاون فراہم کریں گے  تاکہ وہ اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان، جنہیں ہم نے ترکیہ کی صدی کا وژن سونپا ہے، اپنی آخری ریاست، ہماری جمہوریہ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   میں ایک بار پھر 19 مئی کی یادگاری اتاترک، یوتھ اینڈ سپورٹس ڈے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور اپنی  جنگ آزادی کے تمام ہیروز، خاص طور پر غازی مصطفی کمال اتاترک کو احترام کے ساتھ یاد کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں