ترکیہ کی اناج کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

استنبول سیریلز، پلسز، آئل سیڈز اینڈ پراڈکٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (İHBİR) نے اپریل اور جنوری تا اپریل کے برآمدی اعداد و شمار کا اعلان کیاہے

1983912
ترکیہ کی اناج  کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ترکیہ کی مجموعی طور پر اناج کی صنعت کی جنوری تا اپریل برآمدات پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.37 فیصد بڑھ کر 3.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ۔

استنبول سیریلز، پلسز، آئل سیڈز اینڈ پراڈکٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (İHBİR) نے اپریل اور جنوری تا اپریل کے برآمدی اعداد و شمار کا اعلان کیاہے۔

اس کے مطابق اپریل میں İHBİR کی برآمدات 279 ملین ڈالر تھیں۔

دوسری جانب اپریل میں ترکیہ میں غلہ کی صنعت کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 6.93 فیصد بڑھ کر 867.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اس طرح ترکیہ کی مجموعی طور پر اناج کی صنعت کی جنوری تا اپریل برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.37 فیصد بڑھ کر 3.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

دوسری جانب IHBIR کی جنوری تا اپریل برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15 فیصد بڑھ کر 1 ارب 211 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

 

اپریل میں، سرفہرست تین ممالک جن میں اناج کی صنعت سب سے زیادہ برآمد کرتی ہے، بالترتیب عراق، امریکہ اور شام تھے۔



متعللقہ خبریں